the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے



سیاہ فام لڑکے کی ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کے لئے سینکڑوں مظاہرین نے شکاگو کےڈاؤن ٹاؤن میں بڑے شاپنگ پلازہ کے داخلی راستوں کو بند کردیا اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا۔

مظاہرین اس کیس میں شہری انتظامیہ کے عمل دخل کے بھی خلاف ہیں۔شہری حقوق کے سرگرم کارکن اور سیاستدان جیکی جیکسن اس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے، جو روائتی طور پر خریداری کے لئے سال کے مصروف ترین   بلیک فرائیڈے کے دِن نکالا گیا۔

پولیس افسران نے شاپنگ اسٹور اور مظاہرین کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کردیں ہیں اور خریداری کرنے والوں کے اسٹور میں داخلے میں



مدد کررہے ہیں۔

یہ مظاہرہ تین دن سے جاری ہے جب پولیس نے عدالتی حکم پر سیاہ فام نوجوان کو گولی مارنے کے واقعہ کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ایک 17 سالہ لڑکا  لکوان مکڈونلڈ سفید فام پولیس افسر کی گولی کا نشانہ بنا تھا۔  

منگل کو ویڈیو کے اجراء کے فوری بعد پولیس افسر وین ڈک کو قتل عمد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ گولی مارنے سے پہلے میکڈونلڈ جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے تھا اور اس نے پولیس کی ہدایت کے باوجود چھری پھیکنے سے انکار کردیا تھا۔ وین ڈک کے وکلاء کا کہنا ہے کہ افسر نے محسوس کیا تھا کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے اس لئے اس نے گولی چلائی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.